Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
سیاسی مسائل
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
پاکستان میں اسلامی انقلاب کا خواب
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:
30
مئ
2009
- ہٹس: 1584
سوال:
کیا پاکستان کے اندر کبھی اسلامی انقلاب کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا؟
جواب:
پاکستان میں رہتے ہوئے ایک انقلاب توآپ ہر وقت برپا کر سکتے ہیں اور وہ آپ کی اپنی ذات میں انقلاب ہے۔ اسی کو زیادہ تر توجہ کا موضوع بنانا چاہیے۔ دوسرا انقلاب آپ یہ برپا کر سکتے ہیں کہ اپنے گرد و پیش کے ماحول میں اللہ کے دین کا شعور پیدا کیجیے۔ اس میں بھی کوئی مانع نہیں ہے، اگر تھوڑا سا وقت نکالیں گے تو یہ انقلاب بھی برپا ہو جائے گا۔ باقی قوموں کے معاملات اللہ اپنی مشیت سے کرتا ہے۔ جب وہ کر دے گا تو انقلاب برپا ہو جائے گا۔ ورنہ یہ دنیا اس نے جنت بنانے کے لیے نہیں بنائی۔ یہ دنیا آزمائش کی دنیا ہے۔ اس میں کوئی اگر اچھی حکومت قائم ہو بھی گئی تو اطمینان رکھیے زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ اس کے بعد اس میں بھی زوال آئے گا اور وہ کچھ سے کچھ ہو جائے گی۔ سوڈان میں کیا ہوا، لیبیا میں کیا ہوا، اس صدی کی پہلی دہائی میں محمد بن عبد الوہاب کے انقلاب کیا ہوا یہ سب آپ کے سامنے ہے۔ اللہ کی دنیا میں آزمائش کے دن بدلتے رہتے ہیں۔ حکومتوں میں بھی خرابیاں آتی رہتی ہیں، عوام میں بھی آتی رہتی ہیں۔ آپ یہ دیکھیے کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔ آپ کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔ اُن ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی حسب استطاعت کوشش کیجیے۔
جاوید احمد غامدی
ترتیب و تہذیب ، شاہد محمود
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top