Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > عبادات
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

نماز جنازہ میں صفوں کی طاق تعداد
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  15 جولائی 2009  - ہٹس: 2378


سوال:
نماز جنازہ کے دوران میں صفوں کا کیوں حساب کیا جاتا ہے کہ تین، پانچ یا سات وغیرہ ہونی چاہییں ؟

جواب:
یہ بڑی سادہ سی بات ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عام طور پر ہر معاملے میں طاق عدد پسند فرمایا ہے، جیسے آپ ہر کام میں دایاں پسند فرماتے تھے۔ دائیں طرف پاؤں پہلے رکھیں گے، دائیں طرف سے نکلیں گے۔ یہ حضور صلى اللہ عليہ وسلم کا عام طریقہ تھا۔ دائیں ہاتھ سے کھانا پینا تو آپ نے سنت کے طور پر جاری کر دیا، لیکن عام زندگی میں بھی آپ اس کا خیال رکھتے تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قیامت میں جب اللہ تعالیٰ اہل جنت کو نامۂ اعمال پکڑائیں گے تو وہ دائیں ہاتھ میں پکڑائے جائیں گے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اس بات کا احساس ہمیشہ زندگی میں رہے کہ ہمیں اللہ وہاں پر دائیں ہاتھ والوں میں اٹھائے۔ ایسے ہی حضور صلى اللہ عليہ وسلم طاق عدد پسند کرتے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ توحید کا تصور ذہن میں پوری طرح راسخ ہو جائے۔ اسی مناسبت سے جنازے کے موقع پر بھی صفوں کی طاق تعداد کا لحاظ کیا جاتا ہے۔




جاوید احمد غامدی

ترتیب و تہذیب ، شاہد محمود


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker