Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
عبادات
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
عقیقہ
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:
15
جولائی
2009
- ہٹس: 2379
سوال:
عقیقے کے بارے میں اسلامی احکامات کیا ہیں؟
جواب:
میرے نزدیک عقیقے کے معاملے میں فیصلہ کن بات وہ ہے جو خود رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہوگئی ہے۔ آپ سے عقیقہ کے بارے میں پوچھا گیا۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے یہ عقیقے وغیرہ کا لفظ تو پسند نہیں ہے، البتہ کسی کے ہاں بچہ پیدا ہو تو وہ اپنے بچے کے لیے قربانی کر لے۔ یہ ایک نفل قربانی ہے جو بچے کے شکرانے میں کی جاتی ہے۔ اس چیز کی کوئی پابندی نہیں ہے کہ آپ ایک قربانی کریں یا دو کریں۔ خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں روایت ہے کہ آپ نے حسن و حسین کی پیدایش کے موقع پر ایک بکرے کی قربانی کی۔ بعد کے فقہا نے اس میں لڑکے کے لیے دو اور لڑکی کے لیے ایک قربانی کرنے کا فرق قائم کیا ہے۔ یہ فرق لڑکے اور لڑکی کے معاملے میں جو تمدنی روایات ہیں، اس سے پیدا ہوا ہے، دین میں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
جاوید احمد غامدی
ترتیب و تہذیب ، شاہد محمود
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top