اللہ تعالیٰ کے حقوق
سوال پوچھنے والے کا نام . تاریخ: 1 اگست 2009 - ہٹس: 3771
|
سوال:
اللہ تعالیٰ کے وہ کون کون سے حقوق ہیں کہ جن میں شرک ہو جاتا ہے؟
|
جواب:
اللہ تعالیٰ کا یہ حق ہے کہ اس نے اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے ہم کو جو ہدایت دی ہے، اُس ہدایت میں کسی دوسرے کو کوئی اہمیت نہ دیں۔ یہ سب سے بڑا اللہ کا حق ہے جو قرآن مجید میں بیان ہوا ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے معاملے میں جس معاملے میں اس نے ہم کو آزاد چھوڑا ہے اس میں اپنی عقل کو استعمال کریں، اپنے رہنماؤں کی طرف رجوع کریں ، اس میں کوئی قانون بنائیں۔ انفرادی اور زندگی میں کوئی طریقہ اختیار کریں، لیکن اللہ تعالیٰ نے جو ضابطے اور قونین اپنے دین اور شریعت میں بیان کر دیے ہیں، اس میں کسی دوسرے کو قابل التفات نہ سجھا جائے۔ اگر آپ اسی کو سامنے رکھ لیں گے تو باقی سب حقوق بھی اس کے اندر آ جائیں گے۔
جواب،جاوید احمد غامدی
ترتیب و تہذیب ، شاہد محمود
|