Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشرتی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

خاندانی منصوبہ بندی
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  1 اگست 2009  - ہٹس: 3607


سوال:
بچوں کی پیدایش کوروکنے کے لیے جو آپریشن کرایا جاتا ہے کیا یہ آج کے معاشرے اور حکومت کو مد نظر رکھتے ہوئے گناہ کبیرہ ہے یا نہیں ؟

جواب:
بچوں کی پیدایش کے بارے میں ایک اصول ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہیے اور وہ اصول یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ کام براہ راست نہیں کرتے۔ یہ انسانوں کی وساطت سے کرتے ہیں۔ جو کام انسانوں کی وساطت سے ہوتے ہیں ان کے لیے عقل استعمال کرنا واجب ہے۔ یعنی ایک کسان اپنے کھیت میں فصل بوتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ' أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَہُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ ' یعنی تم نہیں بوتے، ہم بوتے ہیں، تم نہیں اگاتے، ہم اگاتے ہیں۔ اور اس بات میں کوئی شک بھی نہیں، لیکن اس کے بعد کسان کیا ان سب باتوں کے بغیر ہی بوتا چلا جائے کہ وہ کھیتوں میں جائے اور جانے کے بعد نہ زمین تیار کرے، نہ اس کی زرخیزی دیکھے، نہ اس کو وقفہ دے، نہ اس کے معاملات دیکھے کہ فصل کی کاشت کس طرح ہونی ہے، آگے بکنی کہاں ہیں، منڈی میں جانی ہے یا نہیں جانی؟ نہیں، ایسا نہیں ہے۔ اس کے لیے ان تمام معاملات میں عقل استعمال کرنا واجب ہے۔ اس عقل کو استعمال کرنے کے لیے کیا ذرائع اپنائے جائیں؟ ظاہر ہے کہ تمدن کے ساتھ ان میں ترقی ہوتی رہتی ہے۔ مختلف ذرائع وجود پذیر ہوتے رہے ہیں۔ اسی طرح بچوں کی پیدائش کا معاملہ ہے۔ آپ اپنی طرف سے جو بھی احتیاط کر سکتے ہیں کرلیں، اس کے بعد خدا جو بھی فیصلہ کر دے تو سمجھ لیجیے کہ آپ کی حکمت پر اس کی حکمت نے غلبہ پا لیا۔ آپریشن وغیرہ صرف ان صورتوں میں کرانا چاہیے جن صورتوں میں کسی کی جان کے تلف ہونے کا اندیشہ ہو یا کوئی اس طرح کا معاملہ ہو کہ کوئی عورت اس بات کی متحمل ہی نہیں ہو سکتی۔ میں نے دیکھا ہے کہ بعض لوگ اس طرح کے معاملات کر بیٹھتے ہیں اور بعد میں اس طرح کی چیزیں ان کے لیے بڑا المیہ بن جاتی ہے۔



جواب،جاوید احمد غامدی

ترتیب و تہذیب ، شاہد محمود


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker