Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > معاشرتی مسائل
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

کیا مذہب کی ابتدا خوف ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  16 نومبر 2009  - ہٹس: 3991


سوال:
مذہب کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ خوف سے پیدا ہوا ہے۔ یعنی زلزلے آتے تھے، آفات آتی تھیں۔ ابتدا میں انسان کمزور تھا، اس کے پاس نہ تہذیب تھی، نہ رہن سہن تھا اور نہ ٹیکنالوجی۔ اب چونکہ انسان نے ان چیزوں پر عبور حاصل کر لیا ہے، لہٰذا مذہب کی اب کوئی ضرورت نہیں۔ کیا یہ بات درست ہے؟

جواب:
یہ بات دور جدید کے ماہرین نفسیات نے کہی تھی۔ لیکن اگر اس کے اندر اتر کر اس کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ بات منطقی استدلال کی میزان میں پوری نہیں اترتی۔ آپ کو خوف اسی وقت لاحق ہوگا جب آپ کو کچھ چیزیں عزیز و محبوب ہوں گی۔ انسان کو جو خوف لاحق ہوا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ محبت کے مواقع پہلے موجود تھے۔ انسان کو زندگی عزیز تھی، زندگی کا رہن سہن عزیز تھا، وہ اپنی دنیا سے محبت کرتا تھا۔ اسی لیے تو اسے یہ خوف لاحق ہوا کہ زلزلہ مجھ سے یہ سب کچھ چھین لیتا ہے۔ طوفان آتا ہے اور میری کٹیا کو بہا لے جاتاہے، آندھی آتی ہے اور میرا سب کچھ برباد کر جاتی ہے۔ یہ سب کچھ جو اس کے پاس ہے، اس سے اس کو جو محبت محسوس ہوئی یا ہونی چاہیے تھی وہی اصل میں خوف کا باعث بنی۔ خوف کبھی مقدم نہیں ہوتا۔ انسان کا مقدم ترین جذبہ محبت کا جذبہ ہے۔ جب اس طرح کی تصویر کھینچی جاتی ہے تو اس بات کو بھلا دیا جاتا ہے کہ کیا ہمیشہ زلزلے اور طوفان ہی آتے ہیں؟ انسان کی نگاہ ان پہاڑوں، دریاؤں، تلاطم خیز موجوں اورگرد و پیش کی عطربیز ہوا پر کبھی نہیں گئی؟ انسان نے اپنے گرد وپیش کی خوب صورتی اور اپنے وجود کے حسن کو کبھی نہیں دیکھا؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ حسن و خوبی سے کوئی محبت پیدا نہ ہوئی ہو اور خوف کا جذبہ سب سے پہلے آ گیا ہو۔ اس لیے یہ بات کہ مذہب خوف سے پیدا ہوا ہے، ٹھیک نہیں ہے۔



جاويد احمد غامدى

ترتيب و تہذيب ‘ شاہد محمود

(سوے حرم نومبر 2009 http://www.suayharam.org )


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker