Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > عبادات
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

خواتین اور مسجد کی نماز
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  15 اگست 2010  - ہٹس: 10536


سوال:
س: میں مسقط میں رہتی ہوں وہاں عام طور پر مسجدوں میں عورتوں کی نماز کے لئے جگہ بنائی جاتی ہے۔ کیا عورتوں کے لیے بھی باجماعت نماز پڑھنے کا مردوں کے برابر ثواب ہے ؟

جواب:
نبی صلي اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تو عورتیں عموماً ساری نمازوں میں مسجد میں حاضر ہوتی تھیں۔ اس لئے اس کا اہتمام کیا جائے تو یہ بالکل ٹھیک ہوگا اس میں کوئی خرابی کی بات نہیں ہے۔ اور حضور صلي اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جمعہ اور عیدین کی نمازوں میں خاص طور پر آتی تھیں۔ عیدین کی نمازوں میں تو حضور صلي اللہ علیہ وسلم نے ان خواتین کو بھی پابند کیا کہ جو ایام سے تھیں کہ وہ صرف خطبہ سننے کے لئے آجا ئیں۔ لیکن آئیں ضرور۔ نبی صلي اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تو طریقہ یہ تھا۔ اب ہمارے ہاں تو ظاہر ہے کہ اس کا اہتمام نہیں ہوتا۔ تاہم عام پانچ نمازوں میں حضور صلي اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کہہ دی ہے کہ عورتیں اگر نہیں آئیں گی مسجد میں تب بھی ان کو اجر مل جائے گا۔ یعنی چونکہ ان کے اوپر لازم نہیں ہے۔ تو اس وجہ سے وہ آجائیں تواچھی بات ہے نہ آئیں گھر میں پڑھیں تب بھی ان کو مسجد کی نماز کا اجر مل جائے گا۔


جاويد احمد غامدي
ترتيب و تہذیب : شاہد محمود
(سوے حرم اگست 2010 http://www.suayharam.org (


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker