Powered by
UI
Techs
Get password?
Username
Password
ہوم
>
سوالات
>
عبادات
مینو
<< واپس
قرطاس موضوعات
نئے سوالات
سب سے زیادہ پڑھے جانے والے
سوال پوچھیے
موکدہ سنتیں
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:
15
اگست
2010
- ہٹس: 9953
سوال:
موکدہ سنتیں کیا ہوتی ہیں ؟
جواب:
یہ فقہا کی اصطلاح ہے۔ کوئی دینی اصطلاح نہیں ہے۔ یعنی ایسا نہیں ہے کہ قرآن یا حدیث کی اصطلاح ہے۔ فقہا ان نفلوں کو سنتِ موکدہ کہتے ہیں جو حضور صلي اللہ علیہ وسلم نے بڑے اہتمام سے ہمیشہ پڑھے ہوں۔ یہ بات بھی یاد رکھیے کہ حضور اور صالحین کا یہ ہمیشہ طریقہ رہا ہے۔ اور حضور صلي اللہ علیہ وسلم نے اس کی تلقین بھی کی ہے کہ فرض نماز جماعت کے ساتھ پڑھیے۔ اور پہلے اور بعد کے نفل یہ اپنے کمرے میں آکر پڑھیے۔ گھر میں پڑھیے یہ ہی اس کا پسندیدہ طریقہ ہے۔ یعنی ان کو مسجد میں کم سے کم پڑھنا چاہیے۔ یا کسی مجبوری میں پڑھیں۔ ورنہ گھر میں پڑھیں۔ بلکہ حضور صلي اللہ علیہ وسلم نے یہاں تک فرمایا ہے کہ گھروں کو قبرستان نہ بناؤ یہ جو نفل ہیں یہ گھر میں آکر پڑھا کرو۔ ان کے اندر بھی بیدار ی اور ذکر اور خدا کی یاد کا اہتمام ہونا چاہیے۔ ویسے بھی یہ نفل نماز ہے یہ جتنی آپ الگ ہوکے اللہ تعالیٰ اور اپنے درمیان کسی بندے کونہ حائل کر کے پڑھیں گے۔ اتنی زیادہ آپ کے لئے باعثِ اجر ہو گی۔
جاويد احمد غامدي
ترتيب و تہذیب : شاہد محمود
(سوے حرم اگست 2010
http://www.suayharam.org
)
Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email
Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share
|
Copyright
Studying-Islam
© 2003-7 |
Privacy Policy
|
Code of Conduct
|
An Affiliate of
Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top