Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 ہوم > سوالات > عبادات
مینو << واپس قرطاس موضوعات نئے سوالات سب سے زیادہ پڑھے جانے والے سوال پوچھیے  

نماز میں اختلافات
سوال پوچھنے والے کا نام .
تاریخ:  15 اگست 2010  - ہٹس: 11549


سوال:
کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں مختلف طریقوں سے نماز ادا کی ہے ؟ اگر ایسا نہیں ہے تو مسلمانوں میں نماز کے بارے میں عملی اختلافات کیوں پائے جاتے ہیں ؟

جواب:
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو نماز مسلمانوں کو سکھائی، اس میں دو طرح کے امور ہیں۔ ایک وہ امور ہیں جنہیں آپ نے سنت (لازم) کی حیثیت سے جاری فرمایا ہے۔ یہ نماز کے لازمی اجزا ہیں اور ان میں کسی تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے۔ مثال کے طور پر نمازوں کی تعداد، ان کے اوقات، اذان کے الفاظ، نمازوں کی رکعتیں، قیام میں سورۂ فاتحہ اور قرآن کے کچھ حصے کی تلاوت، رکوع کا طریقہ، سجدے کا طریقہ اور تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ اٹھانا وغیرہ۔ دوسرے امور وہ ہیں جنہیں آپ نے سنت کی حیثیت سے جاری نہیں فرمایا، بلکہ کچھ اصولی ہدایات دے کر انہیں لوگوں کے اختیار پر چھوڑ دیا ہے۔ مثال کے طور پر ثنا قعدے میں پڑھی جانے والی دعائیں، درود، قیام کی صورت میں ہاتھ باندھنا، سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آمین کہتے ہوئے اپنی آواز کو بلند یا پست رکھنا اور تکبیریں کہتے ہوئے ہاتھ اٹھانا وغیرہ۔ پہلی نوعیت کے امور میں امت میں ہمیشہ اتفاق رہا ہے اور یہی وہ معاملات ہیں جن پر اصرار کرنا چاہيے۔ جہاں تک دوسری نوعیت کے امور کا تعلق ہے تو ان کے بارے میں ہم اپنے ذوق کے مطابق کوئی چیز اختیار کر سکتے ہیں۔ یہ وہ امور ہیں جن میں علما کی آرا مختلف رہی ہیں۔ ان اختلافات سے نماز کی اصل ہیئت میں کوئی فرق واقع نہیں ہوتا۔ ان معاملات کو لوگوں کے اختیار پر چھوڑ دیا ہے۔ چونکہ خود پيغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے کسی چیز پر اصرار نہیں کیا، اس ليے ہمیں بھی اصرار نہیں کرنا چاہيے۔

جاويد احمد غامدي
ترتيب و تہذیب : شاہد محمود
(سوے حرم اگست 2010 http://www.suayharam.org)


Counter Question Comment
You can post a counter question on the question above.
You may fill up the form below in English and it will be translated and answered in Urdu.
Title
Detail
Name
Email


Note: Your counter question must be related to the above question/answer.
Do not user this facility to post questions that are irrelevant or unrelated to the content matter of the above question/answer.
Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker