Author | Topic |
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Topic initiated on Saturday, December 18, 2004 - 8:47 AM
معذور بچے
سوال اللہ تعالی معذور لوگ کیوں پیدا کرتا ہے جبکہ قرآن مجید میں بہت سارے مقامات پر ہے کہ اللہ تعالی بہت مہربان اور بہت رحم کرنے والا ہے تو اس قدر مہربان خدا اپنی مخلوق کو معذور کیوں پیدا کرتا ہے جو بظاہر انسانوں پر ایک طرح کا ظلم دکھائی دیتا ہے ؟-
جواب اسی طرح کا سوال ایک مرتبہ حضرت عیسی سے پوچھا گیا تھا جس کے جواب میں انھوں نے فرمایا تھا کہ اللہ تعالی نے اندھے لوگ اس لیے پیدا کیے ہیں تاکہ دیکھنے والے اس نعمت کی قدر کر سکیں- ہمیں یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ یہ دنیاوی زندگی ہمارے لیے جائے آزمایش ہے- قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق جنت اصل میں ان لوگوں کے لیے انعام ہے جنھوں نے اس آزمایش میں صبرو استقامت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا-
سورۃ الدہر میں اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ "ان کے صبر اور استقامت کے بدلے میں اللہ تعالی انھیں انعام کے طور پر جنت اور ریشمی ملبوسات سے نوازے گا"-(12-76) سورۃ الزمر میں ہے "جو ثابت قدم رہنے والے ہوں گے ان کو ان کا صلہ بے حساب پوراکیا جائے "-(10-93)
دوسرے لفظوں میں کہنا یہ پیش نظر ہے کہ اس دنیا میں جو لوگ معذور نظر آتے ہیں ان کی معذوری کسی گناہ کی سزا نہیں ہوتی بلکہ اس کائنات کے بارے میں اللہ تعالی کی حکمت اور سکیم کے مطابق ہوتی ہے- اس آزمائش کے قانون کے تحت وہ کسی کو بہت مال ودولت دے کر آزماتا ہے تو کسی کو زندگی کی بنیادی بھی میسر نہیں ہوتیں- کسی کو حسن دیتا ہے تو کسی کو بد صورت بنا دیتا ہے بالکل اسی طرح کسی انسان کی جسمانی ساخت میں کوئی نقص ہوتا ہے اور کوئی بالکل تندرست و توانا ہوتا ہے- دنیا کی اس آزمائش میں کسی کو دے کر اس کے شکر کا امتحان کرتا ہے تو کسی سے چھین کر اس کے صبر کا- دین کی تعلیمات سے اندازہ ہوتا ہے کہ شکر کا امتحان صبر کے امتحان سے زیادہ مشکل ہوتا ہے-
یہاں ایک چیز کی وضاحت کرنا ضروری ہے کہ ایک انسان جتنی صلاحیتوں سے محروم ہوگا ‘ قیامت کے دن اللہ تعالی کے ہاں جواب دہی اتنی ہی آسان ہوگی اور اس کی محرومی کا اس کو الاؤنس دیا جائے گا-
والسلام
ترجعہ كوكب شہزاد |
|
Malix
UNITED KINGDOM
|
Posted - Saturday, December 18, 2004 - 1:08 PM
اسلام عليكم معزور بچے اللہ كي طرف سے ايك انسان كے ليے امتحان ہے.
نجيبہ |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Monday, December 20, 2004 - 12:52 PM
quote: اسلام عليكم معزور بچے اللہ كي طرف سے ايك انسان كے ليے امتحان ہے.
نجيبہ
|
|
hkhan
UNITED KINGDOM
|
Posted - Monday, December 27, 2004 - 9:08 PM
اسلام عليكم - اور ميرا خيال ہے جب اللہ تعالي ہميں صحتمند اولاد ديتے ہيں تو ہم اسے اپنا حق سمجھ كر كم ہي شكرگزار ہوتے ہيں اور جب اللہ اس كے بعد ايسا بچہ ديتے ھيں جس ميں كچھ كمي ہوتي ہے تو ھميں احساس ہوتا ہے كہ كيا نعمت ملي ہوءي تھي-ليكن جيسا كہ آپ بہنوں نے اوپر سمجھايا كہ مايوسي كے بجاءے اس ميں بھي اللہ كي رحمت تلاش كي جاءے انشااللہ- |
|
kaukab Moderator
PAKISTAN
|
Posted - Tuesday, December 28, 2004 - 6:54 AM
السلام عليكم
جس كسي ازماءيش ميں انسان كو ڈالا جاتا ہے اور اس ازمايش ميں وہ ثابت قدم رہتا ہے تو اللہ تعالي اس كي مشكلوں كو اسان كر ديتا ہے |
|