Powered by UITechs
Get password? Username Password
 
 
Page 1 of 1

  Reply to Topic    Printer Friendly 

AuthorTopic
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Topic initiated on Saturday, October 16, 2004  -  11:19 AM Reply with quote
رمضان مبارک ___ بذریعہ ڈاک دین سیکھیے


السلام علیکم ___ آپ سب بھائی بہنوں کو رمضان کی آمد کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس ماہ کی برکتوں سے بھر پور طریقے سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین
امید ہے کہ درج ذیل مشوروں کو آپ سب مفید پائیں گے:
٭ یہ نزول قرآن کا مہینا ہے لہذا قرآن سے خصوصی لگاؤ پیدا کیجیے اور ممکن حد تک اس کے پیغام کو سمجھنے کی کوشش کیجیے بالخصوص رات کا کچھ حصہ قرآن کو سمجھنے کے لیے ضرور وقف کیجیے۔
٭ یہ صبر کا مہینا بھی ہے۔ یاد رکھیے کہ صبر کا ثواب جنت بتایا گیا ہے لہذا اپنے آپ کو صرف کھانے پینے سے روکنے کی مشق تک ہی محدود نہ رکھیے بلکہ اللہ تعالی نے جن جن باتوں اور کاموں سے منع کیا ہے ممکن حد تک ان تمام چیزوں سے بچنے کی کوشش کیجیے۔ اور اس مشق کو سال کے باقی ماہ تک بھی پھیلائیے۔
٭ اور یہ ثواب کمانے کا مہینا بھی ہے۔ یوں سمجھیے کہ اللہ رب العزت نے ثواب کی " سیل " لگا دی ہے اور یہ " سیل " دنیا کی تمام " سیلوں " سے بڑھ کر ہے اس لیے کا اس میں ایک کے بدلے دو / تین / دس نہیں بلکہ پورے ستّر (70) دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس لیے آگے بڑھیے اور اس " سیل " سے بھرپور فائدہ اٹھائیے۔ جو صاحب استطاعت ہیں وہ خوب خرچ کر کے اپنے نیکیوں کے بینک بیلنس میں جتنا چاہیں اضافہ کر سکتے ہیں کیونکہ ایک کے بدلے ستّر تو وہ کم از کم ہے جو دیا جاۓ گا۔ یاد رکھیے کہ آپ کے " قریبی" لوگوں (رشتہ داروں / ضرورت مندوں / اعلی مقصد رکھنے والے یا دین کی خدمت میں مشغول افراد اور اداروں) کا آپ کے مال پر اولین حق ہے۔ اس کے علاوہ نوافل کے اہتمام سے بھی خوب ثواب حاصل کیا جا سکتا ہے کیونکہ نفل کا ثواب فرض کے برابر بتایا گیا ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔___________ حافظ ابراھیم

Edited by: ibrahim on Tuesday, October 04, 2005 7:03 AM

Edited by: ibrahim on Monday, September 18, 2006 8:00 AM
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Monday, October 25, 2004  -  6:17 AM Reply with quote
اللہ کے فضل و کرم سے آج رمضان کا پہلا عشرہ مکمل ہو جاۓ گا۔ وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے۔ ابھی کل ہی تو روزے شروع ہوۓ تھے اور آج دس گزر بھی گۓ۔ اللہ تعالی سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے روزے اور دیگر عبادات قبول فرماۓ ، ہماری کوتاہیوں سے درگزر فرماۓ اور ہمیں اس ماہ مبارک کے باقی دنوں کو اور بھی زیادہ بہتر طریقے سے گزارنے کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Friday, November 5, 2004  -  6:09 AM Reply with quote
رمضان کا مبارک مہینا تیزی کے ساتھ اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے اور آج اس کے تیسرے اور آخری عشرے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جن لوگوں کو اللہ تعالی کی طرف سے اعتکاف کی سعادت میسر ہوئی وہ اس وقت حالت اعتکاف میں ہیں۔ اللہ تعالی ان کے اعتکاف کو قبول فرماۓ۔ آمین
یہ عشرہ " شب قدر" کی تلاش کا عشرہ ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو بھی ممکن حد تک " کمر کسنے" کی توفیق عطا فرماۓ تاکہ ہم بھی اپنے لیے " جہنم سے آزادی" کا کچھ سامان فراہم کر لیں۔ آمین
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Friday, September 30, 2005  -  7:08 AM Reply with quote
الحمد للہ ایک بار پھر رمضان المبارک کب آمد آمد ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس سے کما حقہ مستفید ہونے کب توفیق عطا فرماۓ۔ آمین
آپ اس ماہ میں دین کے علم کے حصول کی بھی ضرور کوشش کیجیے اور ترجمہ و تفسیر کے ساتھ قرآن پڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ ہمارے آن لائن / بذریعہ ڈاک کورسز سے بھی بھر پور فائدہ اٹھائیے۔
اللہ ہم سب کی کوششوں میں برکت ڈالے۔ آمین
SaraIqbal

PAKISTAN
Posted - Sunday, October 2, 2005  -  12:24 PM Reply with quote
Kwx Amdid
ramzan mubarak ho
korse kwnsakwrs
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Sunday, October 2, 2005  -  3:08 PM Reply with quote
خوش آمدید ، بہن آپ کو بھی رمضان کی بہت بہت مبارک ہو۔
ویب سائٹ کے اردو کورسز بذریعہ ڈاک بھی کیے جا سکتے ہیں۔ مزید برآں بذریعہ ڈاک کچھ اور کورسز بھی موجود ہیں جن کے موضوعات ہیں:
دین کا ماخذ ، قرآن فہمی کے اصول ، سنت فہمی کے اصول ، حدیث فہمی کے اصول ، دین کی حقیقت ، نماز کی حقیقت اور روزہ کی حقیقت
اس کے علاوہ دین کے بہت سے موضوعات پر کورسز ابھی تیاری کے مراحل میں ہیں۔

نوٹ: یہ کورسز بالمشافہ بھی کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ کم از کم پانچ شرکا میسر ہوں۔

Edited by: ibrahim on Sunday, October 02, 2005 3:10 PM
ibrahim
Moderator

PAKISTAN
Posted - Monday, September 18, 2006  -  8:03 AM Reply with quote
السلام علیکم
ایک بار پھر رمضان کی آمد آمد ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس ماہ کی برکتوں سے بھر پور طریقے سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین

Reply to Topic    Printer Friendly
Jump To:

Page 1 of 1


Share |


Copyright Studying-Islam © 2003-7  | Privacy Policy  | Code of Conduct  | An Affiliate of Al-Mawrid Institute of Islamic Sciences ®
Top    





eXTReMe Tracker